ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا کہ جس نے میری اطاعت کی تو بے شک وہ مجھ سے ہے

اب آپ کے سامنے جو آیات پیش کر رہی ہوں۔ان میں ابراہیم ؑ کی اطاعت کرنے والا ابراہیم ؑ کا ہے۔یعنی ابراہیم ؑ سے ہے یعنی ہم ابراہیم کی اولاد ہیں۔ابراہیم ؑ کا خطاب دیکھتے ہیں۔جو قیامت تک آنے والے لوگوں کے نام ہے۔ 

 ۵) سورہ ابراہیم۔آیت 35۔پارہ 13

اورجب ابراہیم ؑ نے کہا تھا کہ اے میرے رب اس شہر کو امن کا شہر بنا اور مجھے اور میری اولاد کو بتوں کی بندگی یعنی غلامی سے بچا ۔بے شک اے میرے رب ان بتوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔لہٰذا جس نے میری اطا عت کی بیشک وہ مجھ سے ہے۔اور جس نے میری نا فرمانی کی۔تو بے شک تو بخشنے والا نہایت مہربان ہے 

خواتین وحضرات!

 آپ نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ حضرت ابراہیم ؑ کی بات کر رہے ہیں جو حضرت ابراہیم ؑ کی اطا عت کرے گا تو وہ حضرت ابراہیم ؑ کا ہے اور جس نے ابراہیم ؑ کی اطا عت نہ کی تو وہ ابرہیم ؑکانافرمان ہے۔ بے شک اللہ تعالی ہی کے ہاتھ میں بخشنا ہے۔ بڑا مہر بان ہے۔

                    نوٹ

یا د رکھنے کی بات یہ ہے کہ اگر ہم ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت کرنے والے ہوں گے۔تو ابراہیم علیہ السلام کے ہوں گے۔

Related Articles

Details
رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہمیں ایمان لانے کا اور مسلم بننے کایعنی اسلام لانے کا کیا طریقہ سکھایا

29 Jun

Read Now →
Details
یہود و نصاری کے مقابلے میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے _فرمایا کہ ہدایت تو بس اللہ تعالیِ کی ہدایت ہے

30 Jun

Read Now →
Details
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام دنیا کو اپنے درست دین کے بارے میں کیا بتایا ؟

02 Jul

Read Now →