اللہ تعالی نے ابراہیم علیہ السلام کو ہمارا باپ کہا ہے اور۔ہمارا نام قران پاک میں مسلم ہے

خواتین و حضرات

 اج میں نے اپنے بیان کے لیے جس ایت کاانتخاب کیا ہے اس ایت میں اللہ تعالی نے ابراہیم علیہ السلام کو ہمارا باپ کہا ہے اللہ تعالی نے ہمیں ابراہیم علیہ السلام کی ملت پر قائم ہونے کا حکم دیا ہے اللہ تعالی نے فرمایا کہ اس دین میں کوئی تنگی نہیں ہے اور اس ملت والے لوگوں کو اللہ تعالی نے منتخب کر لیا ہے

Quran، سورۂ الحج، آیت 78

عربی:

وَجَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ ۚ هُوَ اجْتَبَاكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ ۚ مِلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ ۚ هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِنْ قَبْلُ وَفِي هَٰذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ ۚ فَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَاعْتَصِمُوا بِاللَّهِ ۚ هُوَ مَوْلَاكُمْ ۖ فَنِعْمَ الْمَوْلَىٰ وَنِعْمَ النَّصِيرُ

اردو ترجمہ:

اور اللہ کے لیےجہاد کرو یعنی اللہ تعالی کے لیے کوشش کرو اس کا جہاد کرنا حق ہے۔ یعنی اللہ تعالی کے لیے کوشش کرنا سچ ہے ۔اسی نے تمہیں منتخب کیا ہے، اور دین میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی، اپنے باپ ابراہیم کی ملت پر قائم ہو جاؤ اسی (اللہ) نے تمہارا نام پہلے بھی "مسلم" رکھا تھا اور اس (قرآن) میں بھی یہی ہے، تاکہ رسول ﷺ تم پر گواہ ہو۔ اور تم لوگوں پر گواہ بنو۔ پس نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو، اور اللہ کو مضبوطی سے تھامے رہو۔ وہی تمہارا مالک ہے، سو کیا ہی اچھا مالک ہےاور کیا ہی اچھا مددگار ہے۔

Related Articles

Details
اللہ تعالی نے ہمارا امام ابراہیم علیہ السلام کو بنایا ہے

27 Jun

Read Now →
Details
یہود و نصاری کے مقابلے میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے _فرمایا کہ ہدایت تو بس اللہ تعالیِ کی ہدایت ہے

30 Jun

Read Now →
Details
رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور صحابہ کرام نے ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت کی

27 Jun

Read Now →