اللہ تعالی کے نزدیک دین صرف اسلام ہے ۔ان ایات میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اطاعت کرنے والوں کو اسلام لانے کا طریقہ سکھایا

سورۂ آل عمران، آیات 19–20

آیت 19 (عربی)

إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ ۗ وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَّا مِنۢ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًاۢ بَيْنَهُمْ ۗ وَمَن يَكْفُرْ بِـَٔايَاتِ اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ

ترجمہ: بے شک اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے۔ اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی،یعنی قران پاک دیا گیا  انہوں نے علم آ جانے کے بعد صرف آپس کی ضد کی وجہ سے اختلاف کیا۔ اور جو اللہ کی آیات کا انکار کرے تو یقیناً اللہ تعالی بہت جلد حساب لینے والا ہے۔

آیت 20 (عربی)

فَإِنْ حَاجُّوكَ فَقُلْ أَسْلَمْتُ وَجْهِىَ لِلَّهِ وَمَنِ اتَّبَعَنِ ۗ وَقُل لِّلَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَالْأُمِّيِّـۧنَ ءَأَسْلَمْتُمْ ۚ فَإِنْ أَسْلَمُوا فَقَدِ اهْتَدَوا ۖ وَإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلَاغُ ۗ وَاللَّهُ بَصِيرٌۢ بِالْعِبَادِ

ترجمہ: پھر اگر وہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم  سے جھگڑا کریں تو کہہ دیجیے: میں نے اپنا چہرہ اللہ تعالی  کی فرمانبرداری میں جھکا دیا ہے، اور ان لوگوں نے بھی جو میری اطاعت کرتے ہیں۔ اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی  اور امیو ں  سے کہہ دیجیے: کیا تم بھی اسلام لاتے ہو؟ پھر اگر وہ اسلام لے آئیں تو انہوں نے ہدایت پالی، اور اگر منہ موڑیں تو آپ اللہ علیہ والہ وسلم  کے ذمے صرف پیغام پہنچا دینا ہے، اور اللہ اپنے بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے۔

خواتین وحضرات

پ نے دیکھا کہ اللہ تعالی فرما رہے ہیں

اللہ تعالی کے نزدیک دین صرف اسلام ہے.جن لوگوں کو کتاب یعنی قران پاک دیا گیا انہوں میں علم پانے کے بعد اپس کی ضد کی وجہ سے اختلاف کیا.جو اللہ تعالی کی ایات کا انکار کرتا ہے تو اللہ تعالی ان سے جلد ہی حساب لینے والا ہےپھر رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں نے اپنا چہرہ اللہ تعالی کی فرمانبرداری میں جھکا دیا ہے.اور میری اطاعت کرنے والوں نے بھی اپنا چہرہ اللہ تعالی کے اگے جھکا دیا ہے.پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں سے جن کو کتاب یعنی قران پاک دیا گیا اور امیوں سے کہتے ہیں.کیا تم اسلام لاتے ہو یعنی کیا تم اللہ تعالی کے فرمابردار بنتے ہو.اگر وہ اسلام لے ائیں یعنی اللہ تعالی کی فرمانبرداری میں ا جائیں تو انہوں نے ہدایت پا لی.اور اگر وہ پھر جائیں یعنی مرتد ہو جائیں تو اپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کام صرف پیغام پہنچا دینا ہے.کی .تعالی سب کو دیکھ رہا ہے.ایات کی تفصیل ڈسکرپشن میں دیکھیں

Related Articles

Details
جو لوگ رسول ﷺ کے طریقے پر ایمان اور اسلام نہیں لائیں گے ان کے دین کو اللہ تعالی ہرگز قبول نہیں کریں گے

29 Jun

Read Now →
Details
اللہ تعالی نے جو دین کی شریعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو دی وہی نوح ابراہیم موسی اور عیسی کو بھی دی تھی

05 Jul

Read Now →
Details
رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہمیں ایمان لانے کا اور مسلم بننے کایعنی اسلام لانے کا کیا طریقہ سکھایا

29 Jun

Read Now →