رسول ﷺ نے دنیا کو اپنے درست دین کے بارے میں کیا تفصیل بتائی

ڈسکرپشن ان ایات میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا مکمل دین دکھایا اور فرمایا یہ سب نے لوٹ کر اللہ تعالی کے پاس جانا ہے اور کوئی بھی کسی کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور جن باتوں میں لوگ اختلاف کرتے ہیں اللہ تعالی ان کو خود بتائے گا 

 سورۂ الأنعام کی آیات 161 تا 164 

آیت 161 قُلْ إِنَّنِي هَدَانِي رَبِّي إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ دِينًا قِيَمًا مِّلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۚ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ

ترجمہ: کہہ دیجیے: بے شک میرے رب نے مجھے سیدھے راستے کی ہدایت دی ہے، ایک مضبوط اور درست دین کی، جو ابراہیم کی ملت ہے، جو یکسو تھے، اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھے۔

آیت 162 قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ: کہہ دیجیے: بے شک میری نماز، میری قربانی، میری زندگی اور میری موت سب اللہ ہی کے لیے ہے، جو تمام جہانوں کا رب ہے۔

آیت 163 لَا شَرِيكَ لَهُ ۖ وَبِذَٰلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ

ترجمہ: اس کا کوئی شریک نہیں، اور مجھے اسی کا حکم دیا گیا ہے، اور میں سب سے پہلے فرمانبرداروں میں سے ہوں۔

آیت 164 قُلْ أَغَيْرَ اللَّهِ أَبْغِي رَبًّا وَهُوَ رَبُّ كُلِّ شَيْءٍ ۚ وَلَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَّا عَلَيْهَا ۚ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ ۚ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُم مَّرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ

ترجمہ: کہہ دیجیے: کیا میں اللہ کے سوا کسی اور کو رب بناؤں، حالانکہ وہ ہر چیز کا رب ہے؟ اور ہر شخص جو کچھ کماتا ہے، اس کا وبال اسی پر ہے، اور کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ پھر تم سب کو اپنے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے، پھر وہ تمہیں بتائے گا جن باتوں میں تم اختلاف کرتے تھے۔

Related Articles

Details
ریسیلم نے فرمایا کہ اے کتاب والو اؤ ایک ایسی بات کی طرف جو ہم میں اور تم میں یکسا ں ہے

18 Jul

Read Now →
Details
اللہ تعالی نے ابراہیم علیہ السلام کی امت کو منتخب کیوں کیا

05 Jul

Read Now →
Details
اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ فرقے بنانے والوں کے لیے بہت بڑا عذاب ہے

18 Jul

Read Now →