ہمارے باشعور امام اور باپ ابراہیم علیہ السلام نے اپنے باپ اور قوم کے دین پر سوالات اٹھائے

ڈسکرپشن

اسلام یعنی دین حنیفاکی تعلیمات قسط نمبر 6

خواتین وحضرات 

ائیں اج ہم منکر حدیث کا فتوی رد کر کے فرقہ پرستی پر سوال اٹھائیں گے اور لوگوں تک اسلام کا پیغام پہنچائیں گے۔ کیوں کہ ابراہیم علیہ السلام کےوالد اور قوم اس لیے بتوں کی بندگی کرتی تھی کہ ان کے باپ دادا یہ کام کرتے چلے ائے تھے ۔

اج ہم ابراہیم علیہ السلام کے وہ سوالات دیکھیں گے جو انہوں نے اپنے والد اور اپنی قوم سے کیے ۔اللہ تعالی نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت کرتے ہوئے یہ سوالات اپنے باپ اور اپنی قوم سے کریں ۔ کیونکہ

ہمارا حال ایک جیسا ہے ہے کہ وہ بھی بتوں کی بندگی کر رہے تھے ۔یعنی مشرک تھے ۔اور اج رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ایسے ہی نام نہاد اماموں کے بتوں کی بندگی کر رہی ہے یہ بھی مشرک ہیں ۔اور اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ ہمارے باپ دادا بھی ان نام نہاد اماموں کہ بتوں کی بندگی کرتے ائے ہیں  

 الانبیاء، آیات 50 سے 73 :

آیت 50

وَهَٰذَا ذِكْرٌ مُّبَارَكٌ أَنزَلْنَاهُ ۚ أَفَأَنتُمْ لَهُ مُنكِرُونَ

ترجمہ: اور یہ ایک بابرکت نصیحت ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے، تو کیا تم اس کا انکار کرتے ہو؟

آیت 51

وَلَقَدْ آتَيْنَا إِبْرَاهِيمَ رُشْدَهُ مِن قَبْلُ وَكُنَّا بِهِ عَالِمِينَ

ترجمہ: اور بےشک ہم نے اس سے پہلے ابراہیم کو ہدایت عطا کی تھی، اور ہم انہیں خوب جانتے تھے۔

آیت 52

إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَا هَٰذِهِ التَّمَاثِيلُ الَّتِي أَنتُمْ لَهَا عَاكِفُونَ

ترجمہ: جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا: یہ مورتیاں کیا ہیں جن کے لیے تم جمے بیٹھے ہو؟

آیت 53

قَالُوا وَجَدْنَا آبَاءَنَا لَهَا عَابِدِينَ

ترجمہ: انہوں نے کہا: ہم نے اپنے باپ دادا کو انہی کی بندگی کرتے پایا ہے۔

آیت 54

قَالَ لَقَدْ كُنتُمْ أَنتُمْ وَآبَاؤُكُمْ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ

ترجمہ: ابراہیم نے کہا: بےشک تم اور تمہارے باپ دادا کھلی گمراہی میں تھے۔

آیت 55

قَالُوا أَجِئْتَنَا بِالْحَقِّ أَمْ أَنتَ مِنَ اللَّاعِبِينَ

ترجمہ: انہوں نے کہا: کیا تم ہمارے پاس حق لے کر آئے ہو یا تم مذاق کرنے والوں میں سے ہو؟

آیت 56

قَالَ بَل رَّبُّكُمْ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الَّذِي فَطَرَهُنَّ وَأَنَا عَلَىٰ ذَٰلِكُم مِّنَ الشَّاهِدِينَ

ترجمہ: ابراہیم نے کہا: بلکہ تمہارا رب آسمانوں اور زمین کا رب ہے، جس نے انہیں پیدا کیا ہے، اور میں اس بات پر گواہوں میں سے ہوں۔

آیت 57

وَتَاللَّهِ لَأَكِيدَنَّ أَصْنَامَكُم بَعْدَ أَن تُوَلُّوا مُدْبِرِينَ

ترجمہ: اور اللہ کی قسم! میں ضرور تمہارے بتوں کے ساتھ ایک تدبیر کروں گا، جب تم پیٹھ پھیر کر چلے جاؤ گے۔

آیت 58

فَجَعَلَهُمْ جُذَاذًا إِلَّا كَبِيرًا لَّهُمْ لَعَلَّهُمْ إِلَيْهِ يَرْجِعُونَ

ترجمہ: پھر انہوں نے ان سب کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا، سوائے ان کے بڑے بت کے، تاکہ وہ اسی کی طرف رجوع کریں۔

آیت 59

قَالُوا مَن فَعَلَ هَٰذَا بِآلِهَتِنَا إِنَّهُ لَمِنَ الظَّالِمِينَ

ترجمہ: انہوں نے کہا: ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ کس نے کیا ہے؟ بے شک وہ ظالموں میں سے ہے۔

آیت 60

قَالُوا سَمِعْنَا فَتًى يَذْكُرُهُمْ يُقَالُ لَهُ إِبْرَاهِيمُ

ترجمہ: انہوں نے کہا: ہم نے ایک نوجوان کو ان کا ذکر کرتے سنا ہے، اسے ابراہیم کہا جاتا ہے۔

آیت 61

قَالُوا فَأْتُوا بِهِ عَلَىٰ أَعْيُنِ النَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَشْهَدُونَ

ترجمہ: انہوں نے کہا: اسے لوگوں کے سامنے لے آؤ تاکہ وہ بھی دیکھیں۔تاکہ اس پر گواہ ہوں۔ 

آیت 62

قَالُوا أَأَنتَ فَعَلْتَ هَٰذَا بِآلِهَتِنَا يَا إِبْرَاهِيمُ

ترجمہ: انہوں نے کہا: اے ابراہیم! کیا تم نے ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ کام کیا ہے؟

آیت 63

قَالَ بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَٰذَا فَاسْأَلُوهُمْ إِن كَانُوا يَنطِقُونَ

ترجمہ: ابراہیم نے کہا: بلکہ یہ کام ان کے اس بڑے بت نے کیا ہے، سو ان سے پوچھ لو اگر یہ بول سکتے ہیں۔

آیت 64

فَرَجَعُوا إِلَىٰ أَنفُسِهِمْ فَقَالُوا إِنَّكُمْ أَنتُمُ الظَّالِمُونَ

ترجمہ: پھر وہ اپنے دلوں کی طرف متوجہ ہوئے اور کہنے لگے: بے شک ظالم تو تم خود ہی ہو۔

آیت 65

ثُمَّ نُكِسُوا عَلَىٰ رُءُوسِهِمْ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هَٰؤُلَاءِ يَنطِقُونَ

ترجمہ: پھر وہ اپنے سروں کے بل اوندھے کر دیے گئے اور کہنے لگے: تم جانتے ہی ہو کہ یہ بول نہیں سکتے۔

آیت 66

قَالَ أَفَتَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَنفَعُكُمْ شَيْئًا وَلَا يَضُرُّكُمْ

ترجمہ: ابراہیم نے کہا: پھر کیا تم اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی بندگی کرتے ہو جو نہ تمہیں کچھ نفع دے سکتی ہیں اور نہ نقصان؟

آیت 67

أُفٍّ لَّكُمْ وَلِمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ ۖ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

ترجمہ: تف ہے تم پر اور ان پر جن کی تم اللہ کے سوا بندگی کرتے ہو! کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟

آیت 68

قَالُوا حَرِّقُوهُ وَانصُرُوا آلِهَتَكُمْ إِن كُنتُمْ فَاعِلِينَ

ترجمہ: انہوں نے کہا: اسے جلا دو اور اپنے معبودوں کی مدد کرو، اگر تمہیں کچھ کرنا ہے۔

آیت 69

قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَامًا عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ

ترجمہ: ہم نے کہا: اے آگ! ابراہیم پر ٹھنڈی اور سلامتی والی ہو جا۔

آیت 70

وَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَخْسَرِينَ

ترجمہ: اور انہوں نے ابراہیم کے خلاف ایک چال چلنی چاہی، تو ہم نے انہیں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے بنا دیا۔

آیت 71

وَنَجَّيْنَاهُ وَلُوطًا إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا لِلْعَالَمِينَ

ترجمہ: اور ہم نے ابراہیم اور لوط کو اس سرزمین کی طرف نجات دی جس میں ہم نے تمام جہان والوں کے لیے برکت رکھی تھی۔

آیت 72

وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةً ۖ وَكُلًّا جَعَلْنَا صَالِحِينَ

ترجمہ: اور ہم نے اسے اسحاق عطا کیے اور مزید یعقوب بھی، اور ہم نے سب کو صالح بنایا ۔

آیت 73

وَجَعَلْنَاهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا وَأَوْحَيْنَا إِلَيْهِمْ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ وَإِقَامَ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءَ الزَّكَاةِ ۖ وَكَانُوا لَنَا عَابِدِينَ

ترجمہ: اور ہم نے انہیں امام بنایا، وہ ہمارے حکم سے رہنمائی کرتے تھے، اور ہم نے ان کی طرف نیک کام کرنے، نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے کی وحی کی، اور وہ ہماری ہی بندگی کرنے والے تھے۔

: خواتین وحضرات 

اپ نے دیکھا کہ ابراہیم علیہ السلام ہمارے وہ امام ہیں ۔جو اپنے باپ دادا اور اپنی قوم کے دین پر انگلی اٹھا رہے ہیں ۔اوران کے دین پر سوالات اٹھا رہے ہیں ۔اللہ تعالی ابراہیم کا واقعہ شروع کرنے سے پہلے ان ایات میں ہم سے کہتے ہیں کہ ہم نے ہی یہ بابرکت نصیحت یعنی قران پاک کو نازل کیا ہے کیا تم اس کا انکار کرتے ہو۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں قران پاک پر ایمان لانے والا بنائے 

خواتین و حضرات 

اللہ تعالی ابراہیم علیہ السلام کے بارے میں تفصیل بتاتے ہیں ۔ کہ اللہ تعالی نے ان کو پہلے ہی ہدایت عطا کر دی تھی۔اور اللہ تعالی ان کو خوب جانتے تھے ۔ 

خواتین وحضرات 

ائیں ابراہیم علیہ السلام کے یہ سوال دیکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے والد اور قوم سے سوال کیا ۔کہ یہ کیا مورتیاں ہیں ۔جن کے لیے تم جمے بیٹھے رہتے ہو۔یعنی پابندی سے لگے ہوئے ہو انہوں نے جواب دیا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ان کی بندگی کرتے ہوئے پایا ہے۔ ابراہیم علیہ السلام نے ان سے کہا کہ تم اور تمہارے باپ دادا تو واضح گمراہی میں ہیں ابراہیم علیہ السلام کا یہ جواب سن کر انہوں نے کہا اب یہ مذاق کر رہے ہیں یا اپ سچ لے کر ائے ہیں۔ ابراہیم علیہ السلام نے جواب دیا کہ تمہارا رب وہ ہے جو زمین اور اسمانوں کا رب ہے۔اور میں اس بات کی گواہی دینے والوں میں سے ہوں۔ اللہ کی قسم میں ضرور تمہارے بتوں کے ساتھ ایک تدبیر کروں گا جب تم کہیں چلے جاؤ گے _

خواتین حضرات 

 ۔جب وہ کہیں چلے گئے تو ابراہیم علیہ السلام نے ان کے بتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور سب سے بڑے بت کو چھوڑ دیا تاکہ وہ اس سے رجوع کریں ابراہیم علیہ السلام کی قوم نے کہا کہ وہ تو بہت ہی ظالم ہے جس نے ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک ابراہیم نام کا نوجوان ہے جس کو ہم نے ان کا ذکر کرتے سنا تھا ۔تو انہوں نے کہا کہ اسے سب کے سامنے لے اؤ تاکہ سب ابراہیم کو دیکھ لیں۔اور اس کے لیے گواہی دینے والوں میں سے ہو جائیں ۔۔انہوں نے ابراہیم علیہ السلام سے پوچھا پھر کیا تم نے ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ کام کیا ہے۔ابراہیم علیہ السلام نے انہیں جواب دیا کہ یہ کام اس بڑے بت نے کیا ہے۔اپ اس بت سے پوچھ لیں اگر وہ بول سکتا ہے ۔ابراہیم علیہ السلام کی یہ بات سن کر انہوں نے اپنے دل میں سوچا ۔کہنے لگے کہ بے شک ظالم تو ہم خود ہیں ۔پھر ان کی کھوپڑیاں الٹی ہو گئیں۔ کہنے لگے تم جانتے ہو کہ یہ بول نہیں سکتے ۔ابراہیم علیہ السلام نے جواب دیا کہ پھر کیا تم اللہ کے سوا ایسوں کی بندگی کرتے ہو جو تمہیں نہ کچھ نفع پہنچا سکتے ہیں نہ نقصان ۔افسوس ہے تم پر اور ان پرجن کی بندگی تم اللہ تعالی کو چھوڑ کر کرتے ہو ۔کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے یعنی کیا تم سوچتے نہیں انہوں نے ابراہیم علیہ السلام کے خلاف فیصلہ اپنے بتوں کے حق میں دیا کہ چونکہ ہم نے اپنے معبودوں کی مدد کرنی ہے ۔ لہذا ابراہیم علیہ السلام کو اگ میں جلا دو ۔ان کے اس فیصلے کے مقابلے پر اللہ تعالی نے اگ کو حکم دیا کہ تم ابراہیم علیہ السلام پر ٹھنڈی ہو جاؤ اور سلامتی والی ہو جاؤ ۔

انہوں نے ابراہیم علیہ السلام کے خلاف ایک عمل کرنا چاہا تو اللہ تعالی نے ان کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والا بنا دیا اور اللہ تعالی نے ابراہیم علیہ السلام اورلوط علیہ السلام کو اس سرزمین کی طرف نجات دی جس میں اللہ تعالی نے تمام جہان والوں کے لیے برکت رکھی تھی ۔اللہ تعالی نے ابراہیم علیہ السلام کو اسحاق علیہ السلام اور ان پر مزید یعقوب علیہ السلام بھی دیے اور ان سب کو صالحین میں سے کیا ۔ اللہ تعالی نے سب کو امام بنایا اور وہ اللہ تعالی کے حکم سے رہنمائی کرتے تھے اور اور اللہ تعالی نے ان کو وحی کی کہ وہ نیک کام کریں اور نماز قائم کریں اور زکوۃ دیں ۔اور وہ اللہ تعالی کی بندگی کرنے والے تھے۔

خواتین و حضرات 

: اج اللہ تعالی نے ہمیں یہ موقع دیا ہے۔کہ اللہ تعالی نے ہمیں رسول ﷺ کے زریعے دیےگئے قران پاک سے ایک رب کی بندگی سمجھا دی ہے تو کیوں نہ ہم ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت کریں۔اورمنکر حدیث کے فتوے کو ریجکٹ کریی فرقہ پرستی کو مسترد کرکے ایک رب کی بندگی کا پیغام لوگوں تک پہنچائیں۔ چاہے تو وہ ایمان لے ائیں چاہے تو وہ کفر پر رہیں۔۔ان کے خسارے کےلیے اللہ تعالی کا عذاب کافی ہے۔

کیونکہ یہ مولوی مفتی اور فرقہ پرست وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ اللہ تعالی نے سورہ انعام کی ایت نمبر 159 میں فرقے بنانے کی وجہ سے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلق ختم کر دیا ہے ۔یاد رکھیں یہ مولوی مفتی اور فرقہ پرست رسول صلی اللہ علیہ وسلم کچھ نہیں لگتے ۔اور نہ ہی یہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے والے ہیں ۔یہاں تک کہ ایک رب کی بندگی نہ کرنے لگ جائیں ۔ اور رسول کی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے والے نہ بن جائیں ۔ یاد رکھیں کہ رسول ﷺ نے ہمیں قران پاک کے ذریعے ایک رب کی بندگی سکھا دی ہے۔ جو فرقہ پرست اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر اپنے باپ دادا کی بندگی کرتے ہیں وہ کھلی گمراہی میں ہیں ۔صرف اللہ تعالیٰ کی بندگی جو زمین اور اسمانوں کا رب ہے۔ ۔۔ افسوس ہے تمام فرقہ پرستوں پر اور ان اماموں پر جن کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر جن نام نہاد اماموں کی بندگی کرتے ہیں ۔ وہ کسی کونفع یانقصان پہنچانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ ۔جبکہ اللہ تعالیٰ ہر بات پر قادر ہے۔ اللہ تعالی ان کے مقابلے پر ہماری مدد کریے۔ ۔انشاءاللہ

اور اخر میں ایک سوال پوچھنا چاہوں گا ۔کہ یہ قران ایک 

بابرکت نصیحت ہے جس کو اللہ تعالی نے نازل کیا ہے کیا تم پھر بھی اس کا انکار کرتے ہو

#اسلام#قران#اللہ


#islam #islamicpost #islamic #IbrahimTraore #Ibrahimovic #Quran #quranrecitation #quranverses #quranquotes

Related Articles

Details
اللہ تعالی نےدین اسلام کے لیے ابراہیم علیہ السلام کی ملت کی تعلیمات کو منتخب کیا

16 Jul

Read Now →
Details
اللہ تعالی نےہمارے لیے ابراہیم علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کو اسوہ حسنہ کہا

30 Jun

Read Now →
Details
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بارے میں جھگڑا کرنے والے لوگوں سے اللہ تعالی نے کیا کہا

18 Jul

Read Now →