اللہ تعالی نے ابراہیم علیہ السلام کی امت کو منتخب کیوں کیا

اللہ تعالی ابراہیم علیہ السلام کی امت کی بے حد تعریف کر رہے ہیں .اور اسے منتخب کرنے کی وجہ بتا رہے ہیں.وہ اللہ تعالی کی فرمانبردار تھی یکسو تھی اور شرک کرنے والوں میں سے نہ تھی.اللہ تعالی مزید فرماتے ہیں کہ وہ اللہ تعالی کی نعمتوں کے شکر گزار تھی اس لیے اللہ تعالی نے انہیں منتخب کر لیا..سیدھے راستے کی ہدایت دی.پھر اللہ تعالی نے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے فرمایا کہ اپ ابراہیم علیہ السلام کے ملت کی اطاعت کریں.جو یکسو تھے اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھے

سورۂ النحل، آیت 120

عربی:

إِنَّ إِبْرَاهِيمَ كَانَ أُمَّةً قَانِتًا لِّلَّهِ حَنِيفًا وَلَمْ يَكُ مِنَ الْمُشْرِكِينَ

ترجمہ: "بے شک ابراہیم کی امت، اللہ کی فرمانبردار، یکسو تھی، اور مشرکوں میں سے نہ تھی۔"

سورۂ النحل، آیت 121

عربی:

شَاكِرًا لِّأَنْعُمِهِ ۚ اجْتَبَاهُ وَهَدَاهُ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ

ترجمہ: "وہ اللہ کی نعمتوں کے شکر گزار تھے۔ اللہ نے انہیں منتخب کر لیا اور سیدھے راستے کی ہدایت دی۔"

سورۂ النحل، آیت 123

عربی:

ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۖ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ

ترجمہ: "پھر ہم نے آپ ﷺ کی طرف وحی کی کہ ابراہیم کے ملت کی اطاعت کریں ، جو یکسو تھے، اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھے۔"

Related Articles

Details
ہمیں اللہ تعالی نے حکم دیا ہے کہ ہم یکسو ہو کر صرف اللہ تعالی کے ہو جائیں

05 Jul

Read Now →
Details
رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہمیں ایمان لانے کا اور مسلم بننے کایعنی اسلام لانے کا کیا طریقہ سکھایا

29 Jun

Read Now →
Details
اللہ تعالی کے نزدیک دین صرف اسلام ہے ۔ان ایات میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اطاعت کرنے والوں کو اسلام لانے کا طریقہ سکھایا

08 Jul

Read Now →