اللہ تعالی نے سب سے بہتر دین اس انسان کا کہا جو ابراہیم علیہ السلام کی ملت کی اطاعت کرے
سورۃ النساء، آیت 125
عربی:
وَمَنْ أَحْسَنُ دِينًا مِّمَّنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ وَاتَّبَعَ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۗ وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا
ترجمہ:
"اور اس سے بہتر دین کس کا ہو سکتا ہے جس نے اپنا چہرہ اللہ تعالی کے سامنے جھکا دیا ہو، اوروہ احسان کرنے والا ہو، اور ابراہیمؑ کی ملت کی اطاعت کرے جو حنیفایعنی یکسو تھی اور اللہ تعالی نے ابراہیمؑ کو اپنا دوست بنا لیا تھا۔"