اللہ تعالی نے ہمارا امام ابراہیم علیہ السلام کو بنایا ہے
ڈسکرپشن
،ارا امام نہ ابوحنیفہ ہے۔نہ شافعی ہے۔نہ حنبل نہ مالکی ہے۔۔بلکہ ہمارا امام اللہ تعالیٰ نے ابراہیم ؑ کو بنایا ہے۔
۳) سورہ البقرہ 124کا پہلاحصہ پارہ1
اور جب ابراہیم کو اللہ تعالیٰ نے کچھ باتوں میں آزمایا۔اور انہوں نے اسے پورا کرکے دیا۔تو اللہ تعالیٰ نے کہا کہ میں تم کو سب لوگوں کا امام بناؤں گا۔
خواتین وحضرات!
آپ نے دیکھا۔ جب ابراہیم کو اللہ تعالیٰ نے چند باتوں میں آزمایا۔اور انہوں نے اسے پورا کرکے دکھایا۔تو اللہ تعالیٰ نے کہا کہ میں تم کو سب لوگوں کا امام بناؤں گا یعنی اللہ تعالیٰ نے ہمارا امام حضرت ابراہیم ؑ کوبنایا۔یعنی ہمارے امام ابراہیم ؑہیں۔یعنی ہمارے پیشو ا ابراہیم ؑ ہیں۔
نوٹ
یا د رکھنے کی بات یہ ہے ۔ کہ اللہ تعالیٰ نے خوامخوا ہ ابراہیم علیہ السلام کو لوگوں کا امام نہیں بنادیا۔ بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان کا چند باتوں میں امتحان لیا۔جب وہ اس امتحان میں پاس ہوئے۔تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔کہ میں تجھے تمام لوگوں کا امام بنا وٗں گا۔۔۔یعنی ہمارے امام ابراہیم علیہ السلام ہیں۔۔۔