اللہ تعالی نےہمارے لیے ابراہیم علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کو اسوہ حسنہ کہا

سورۃ الممتحنہ، آیات 4 تا 6 (ترجمہ):

آیت 4: تمہارے لیے ابراہیم اور ان کے ساتھیوں میں بہترین نمونہ ہے، جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: "ہم تم سے اور ان سب سے جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو، بیزار ہیں۔ ہم نے تمہارا انکار کیا، اور ہمارے اور تمہارے درمیان ہمیشہ کے لیے دشمنی اور بغض ظاہر ہوگیا، یہاں تک کہ تم ایک اللہ پر ایمان لے آؤ۔" مگر ابراہیم کا اپنے باپ سے یہ کہنا کہ "میں ضرور تیرے لیے بخشش کی دعا کروں گا، اگرچہ اللہ کے مقابلے میں تیرے لیے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا۔" (اور ابراہیم اور ان کے ساتھیوں نے دعا کی:) "اے ہمارے رب! ہم نے تجھ ہی پر بھروسہ کیا، اور تیری ہی طرف رجوع کیا، اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے۔"

آیت 5: اے ہمارے رب! ہمیں کافروں کے لیے آزمائش نہ بنا، اور ہمیں بخش دے، اے ہمارے رب! بے شک تو ہی زبردست، حکمت والا ہے۔

آیت 6: یقیناً تمہارے لیے ان میں بہترین نمونہ ہے، ہر اس شخص کے لیے جو اللہ اور آخرت کے دن کی امید رکھتا ہو۔ اور جو منہ موڑے تو بے شک اللہ ہی بے نیاز، ہر تعریف کے لائق ہے۔

Related Articles

Details
اللہ تعالی نےہمارے لیے ابراہیم علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کو اسوہ حسنہ کہا

30 Jun

Read Now →
Details
ہمیں اللہ تعالی نے حکم دیا ہے کہ ہم یکسو ہو کر صرف اللہ تعالی کے ہو جائیں

05 Jul

Read Now →
Details
فرقے بنانے والوں کے ساتھ اللہ تعالی نے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا تعلق ختم کر دیا ہے

18 Jul

Read Now →