کیا رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو قران پاک کے ساتھ ایک دوسری چیز یعنی احادیث بھی دی گئی ی

فرقہ پرستی کا اپریشن

 احادیث اور شان نزول مسترد یعنی ریجیکٹ والی ایت 

خواتین و حضرات 

 ۔ایک حدیث ہے۔ جس کو جامع ترمذی حدیث نمبر 2663میں اس طرح بیان کیا گیا ہے 

۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خبردار مجھے قران پاک کے ساتھ اس جیسی ایک اور چیز بھی دی گئی ہے ۔جبکہ ایک شخص جو مسند پرٹیک لگا کر بیٹھا ہوگا۔اورکہے گا کہ ہمارے لیے قران پاک لازم ہے ۔ 

خواتین و حضرات 

یہ وہ حدیث ہے جو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں اور مجرموں نے لوگوں کو قران پاک سے دور کرنے کے لیے بنائی ہے یعنی قران پاک سے روکنے کے لیے بنائی ہے یعنی قران پاک کے مقابلے یہ جھوٹی حدیث بنا کراحادیث کی ساری کتابیں اس کے اوپر رکھ دی ہیں ۔اور اسی حدیث کے سر پر تمام احادیث کی کتابوں کا انبار ہے یعنی بوجھ ہے کیونکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے قیامت تک انے والے لوگوں کو قران پاک کے ذریعے اللہ تعالی کا یہ پیغام دیا ہے کہ جب لوگوں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اس قران پاک کے علاوہ دوسرا قران پاک مانگنے کا مطالبہ کیا یا قران پاک میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تو رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے یہ حق نہیں کہ میں کوئی تبدیلی کروں ۔۔۔۔۔


سورۂ یونس آیت 15

عربی:

وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ ۙ قَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا ائْتِ بِقُرْآنٍ غَيْرِ هَـٰذَا أَوْ بَدِّلْهُ ۚ قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أُبَدِّلَهُ مِن تِلْقَاءِ نَفْسِي ۖ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰ إِلَيَّ ۖ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ

اردو ترجمہ:

اور جب ان کے سامنے ہماری واضح دلائل والی آیات پڑھی جاتی ہیں تو جو لوگ ہماری ملاقات کی امید نہیں رکھتے وہ کہتے ہیں: اس کے علاوہ کوئی اور قرآن لے آؤ یا اس میں تبدیلی کر دو۔ کہہ دیجیے: مجھے یہ حق نہیں کہ اپنی طرف سے اس میں کوئی تبدیلی کروں۔ میں تو صرف اسی کی اطاعت کرتا ہوں جو میری طرف وحی کی جاتی ہے۔ اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو مجھے ایک بڑے دن کے عذاب کا خوف ہے۔

خواتین و حضرات اپ نے دیکھا 

 اس ایت میں ان لوگوں کا ذکر ہے جو اللہ تعالی سے ملنے کی امید نہیں رکھتےتھے۔ انہوں نے جب رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے مطالبہ کیا کہ اپ قران پاک کے علاوہ کوئی دوسرا قران دیں یا اس میں تبدیلی کر دیں ۔ تو رسول ﷺنے صاف صاف جواب دے دیا کہ مجھے یہ اختیار نہیں کہ میں کوئی تبدیلی کر سکوں میں تو خود اس کی اطاعت کرتا ہوں جو میری طرف وحی کیا جاتا ہے ۔ یعنی میں خود قران کی اطاعت کرتا ہوں 

اپ نے دیکھا 

کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے مطالبے کو ریجیکٹ کر دیا۔مسترد کر دیا ۔اس ایت سے ثابت ہوا کہ وہ جو حدیث ہے جس میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مجھے قران پاک کے ساتھ ایک اور چیز بھی دی گئی ہے وہ جھوٹ ہے ۔جو رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور قران پاک کے دشمنوں اور مجرموں نے لوگوں کو قران پاک سے دور کرنے کے لیے بنائی ہیں ۔ ان احادیث کے ذریعے قران پاک کی تشریح کی جاتی ہے ۔اور لوگوں کو قران پاک سے دور کر دیا جاتا ہے اپ نے دیکھا کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں اور مجرموں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولا کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ مجھے قران پاک کی طرح وحی دی گئی ہے اس کا مطلب ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمنوں نے نقلی حدیث بنا کراصلی وحی قران پاک کے مقابلے میں بنا کر کھڑی کر دی ۔اور وحی خفی لوگوں کو حدیث کے نام پر دی ہے۔

خواتین وحضرات 

اپ کو ہم نے حدیث بھی دکھا دی اور ایت بھی دکھا دی ۔ اور ایت نےحدیث کی کتابوں کو ریجیکٹ کر دیا جھٹلا دیا  

خواتین حضرات 

فرقہ پرست ان احادیث کے ذریعے قران پاک کی تشریح کرتے ہیں ۔اور قران پاک کو جھٹلاتے ہیں 

۔ان احادیث کو ہی شان نزول کہا جاتا ہے ۔اس کو بھی ریجیکٹ کر دیا 

خواتین وحضرات 

اب فیصلہ اپ کے ہاتھ میں ہے کہ اپ نے منکر حدیث بننا ہے یامنکر قران بننا ہے ۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی ایت میں فرمایا کہ اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں تو قیامت کے دن سے ڈرتا ہوں ۔۔یعنی اگر رسول صلی اللہ علیہ وسلم قران پاک کے ساتھ کوئی اور چیز دیتے تو یہ اللہ تعالی کی نافرمانی تھی رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایااور میں تو قیامت سے ڈرتا ہوں ۔

 خواتین وحضرات 

فیصلہ اپ کے ہاتھ میں ہے ۔اپ نے منکر حدیث بننا ہے یا منکر قران بننا ہے ۔کیونکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو قیامت والے دن کا خوف تھا اور وہ اللہ تعالی کی نافرمانی سے ڈرتے ہیں۔کیا اپ کو بھی ایک بڑےدن یعنی قیامت کا خوف ہے کیااپ بھی ڈرتے ہیں ۔۔ رسول ۔صلی اللہ علیہ وسلم نے تو قران پاک کی اطاعت کی اور آپ کیا کریں گے ۔

Related Articles

Details
ہمارے باشعور امام اور باپ ابراہیم علیہ السلام نے اپنے باپ اور قوم کے دین پر سوالات اٹھائے

16 Aug

Read Now →
Details
اللہ تعالی نے سب سے بہتر دین اس انسان کا کہا جو ابراہیم علیہ السلام کی ملت کی اطاعت کرے

30 Jun

Read Now →
Details
اللہ تعالی نے دین میں فرقے بنانے والوں کے ساتھ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تعلق ختم کر دیا ہے

02 Jul

Read Now →